Increase On The Basic Pay of Government Employees Recuited in 2017 Per Announcement of 25%



Following the protests of government employees, the government has announced a 25% increase in the basic salary for 2017. Now, some self-made intellectuals do not understand the basic salary of 2017. And, as always, they have turned a barrage of frivolous questions into a pay-per-view for Israel. For example "

 سرکاری ملازمین کے بھرپور احتجاج پر حکومت نے 2017 کی بیسک تنخواہ  پر 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ھے ۔اب یہ 2017 کی بیسک تنخواہ والی بات  کچھ خود ساختہ دانشوروں کو سمجھ نہیں آرھی ھے ۔ اور ھمیشہ کی طرح ایک بار پھر انھونے فضول سوالات کی بوچھاڑ شروع کرکے تنخواھوں میں اضافہ کو بنی اسرائیل کی گائے بنادیا  ھے ۔ مثلا" 

Will the increase be on the basic pay of 2017? کیا اضافہ 2017 کی بیسک پے پر ھوگا ؟ 

Will there be an increase in 2017 starting salary? کیا اضافہ 2017 ابتدائی تنخواہ پر ھوگا ؟

Will there be an increase on running basic pay? کیا اضافہ رننگ بیسک تنخواہ پر ھوگا ؟

Will there be an increase on the current basic salary? کیا اضافہ موجودہ بیسک تنخواہ پر ھوگا ؟ 

حالانکہ اس میں کوئی ابہام نہیں ھے ۔

 کچھ نام نہاد دانشوروں نے اپنی نام نہاد دانشوری کا رعب جھاڑنے کے لئے بغیر سمجھے ان سوالات کے جوابات دینے شروع کردئے ہیں .

 اور وہ سوشل میڈیا  پر تنخواہ میں اضافے کے غلط چارٹ بناکر حکومت کو خود نئی راہ دکھا رھے ہیں۔ اور بتا  رھے ہیں کہ یہ اضافہ 2017 کی ابتدائی بیسک تنخواہ پر ھوگا ۔ موجودہ تنخواہ پر نہیں ھوگا۔ جو کہ سراسر غلط ، گمراہ کن اور کم علمی ھے  ۔ یہ دانشور  خود اپنے لئے اور تمام ملازمین کو نقصان دینے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ 2017 کی بیسک پے سے مراد وہ کسی بھی گریڈ کی minimum بیسک سیلری یا سٹیج 0 کی سیلری کو سمجھ رھے ہیں ۔ اور اس کے مطابق تنخواھوں میں اضافے کے چارٹ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررھے ہیں ۔ مثال کے طور پر گریڈ 15 کے ایک ملازم کی اگر سٹیج 12 پر  موجودہ بیسک تنخواہ 36 ھزار ھے ۔ جبکہ اس گریڈ  کی سٹیج 0 کی تنخواہ یا minimum basic salary یا ابتدائی بیسک  سیلری 16000 روپے ھے ۔ تو یہ لوگ 16000  کا 25 فیصد یعنی 4 ھزار کا اضافہ ظاھر کررھے ہیں ۔ جبکہ 36 ھزار کا 25 فیصد 9 ھزار بنتا ھے ۔ اگر اس کی تنخواہ میں 4 ھزار کا اضافہ ھوتا ھے تو یہ  موجودہ تنخواہ یعنی 36 ھزار پر تقریبا" 10 فیصد بنتا ھے ۔ اصولی بات یہ ھیکہ  حکومت کو اضافہ تو موجودہ بیسک پر کرنا چاھئے ۔ پچھلے کسی سال کی تنخواہ کا  حوالہ دیکر حکومت کا  کہنا کہ ھم فلاں سال کی تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کررھے ہیں بالکل غیر منطقی بات ھے ۔ ایسے تو پھر یہ بھی کہا جاسکتا تھا ھم 2010 کی تنخواہ پر پچاس فیصد اضافہ کررھے ہیں ۔ لوگ یہ سن کر بے وقوف بنکر خوش ھوجاتے جبکہ حقیقت میں  یہ اضافہ موجودہ تنخواہ پر 8 دس فیصد ھی ھوتا ۔ ایسا نہیں ھوسکتا۔ 

اب آتے ھیں اس بات کی طرف کہ 2017 کی بیسک پے کا ذکر کرنے کا کیا مطلب ھے ۔ 

اصل میں  تنخواھوں کا جو موجودہ سکیل سسٹم چل  رھاھے  ھے وہ 2017  کا  بیسک پے سکیل سسٹم ھے ۔ آخری بار 2017 میں سکیل ریوائز ھوئے تھے ۔ اس کے بعد سکیل ریوائز نہیں ھوئے ۔ تمام سرکاری ملازمین جو موجودہ بیسک تنخواہ لے رھے  ھیں چاھے وہ کسی بھی سٹیج میں ھے وہ 2017 کے  بیسک پے سکیل کے مطابق ھی ھے ۔ ن لیگ کے دور میں تین بار سکیل ریوائز ھوئے تھے 2015 ، 2016 اور 2017 میں ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں 2008 اور 2011 میں سکیل ریوائز ھوئے تھے۔ 2011 سے 2015 تک 2011 کا سکیل سسٹم ھی چل رھا تھا ۔ن لیگ کے دور میں سکیل ریوائز ھونے سے  بیسک تنخواہ میں تقریبا 90 فیصد اضافہ ھوا ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں تقریبا 92 سے 95 فیصد اضافہ ھوا ۔ جبکہ موجودہ حکومت نے  ابھی تک سکیل ریوائز نہیں کئے ۔ حالانکہ مہنگائی 200 فیصد تک بڑھ چکی ھے ۔ اب۔ تمام سرکاری ملازمین کو جو بھی بیسک تنخواہ جس سٹیج پر بھی مل رھی ھے

 وہ 2017 کے بنیادی  سکیل کے مطابق ھی ھے  ۔2017 کی بیسک تنخواہ سے مراد یہ ھیکہ کہ  2017 کے سکیل کے مطابق جو آپکی موجودہ  بیسک تنخواہ ھے ۔ اور اسی کو 2017 کی بیسک تنخواہ بھی کہا جاتا ھے ۔  اسی پر 25 فیصد اضافہ کا اعلان کیا گیا ھے ۔ اگر آپ جنوری 2021 کی اپنی سیلری سلپ چیک کریں تو اس میں بھی pay scale BPS 2017 لکھا ھوا ھے ۔ اسکو سمجھنے کے لئے ھمیں pay scale system کے mechanism کو سمجھنا ھوگا ۔ یعنی اگر گریڈ پندرہ میں ایک ملازم کی موجودہ بیسک تنخواہ   36 ھزار ھے تو 36 ھزار کا 25 فیصد یعنی نو 9 ھزار کا اضافہ ھوگا۔ 

اب کچھ لوگ اس بات کو سمجھ نہیں رھے اور وہ ایک گریڈ کی 0 سٹیج یا minimum basic  تنخواہ پر اضافے کے چارٹ بناکر دھڑا دھڑ شئر کررھے ہیں ۔۔بلکہ کئی تنظیموں کے قائدین نے بھی اپنے آفیشل گروپس میں بھی شئیر کیا ھے ۔ جسکا بہت بڑا نقصان ھوسکتا ھے ۔ حکومت نے پہلے ھی بہت مشکل سے 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا ھے ۔ اب اگر فائنانس ڈیپارٹمنٹ تک انکے چارٹ پہنچ جاتے ہیں تو وہ تو یہی کہیں گے کہ یہ بیوقوف لوگ نہیں سمجھ رھے اور اس پر بھی خوش ھیں تو کیوں نہ ان کے ھی بنائے ھوئے  چارٹوں کے مطابق ھی اضافہ کریں ۔ لہذا اس قسم کی غلط معلومت شئر نہ کریں ۔اگر آپکو نہیں سمجھ آرھی ھے تو بغیر تصدیق کے غلط معلومات  سوشل میڈیا پر شئیر کرکے کیوں حکومت کو نئی راہ دکھا رھے ہیں   ۔ ایسے لوگ جس گروپ میں بھی اس قسم کی غلط معلومت شیئر کریں ۔انکو بلاک اور رپورٹ کریں ۔ کیونکہ غلط معلومات شئیر کرنا فیس بک کے  ضوابط کے بھی خلاف ھے ۔ 

اس بات کی مزید وضاحت کے لئے دیا گیا بیسک پے چارٹ ملاحظہ کریں ۔ 

اس چارٹ میں 2008 ، 2011 ، 2015 ، 2016 اور 2017 کے بیسک پے سکیل دئے گئے ہیں ۔ 

اس چارٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 2017 .BS کے مطابق گریڈ 15 کی سٹیج 16 کی بیسک تنخواہ 37400 ھے۔ یہی مزکورہ سکیل وسٹیج کی  current basic pay ھے ۔ یا running basic pay ھے 

جبکہ 2016 کے پے سکیل کے مطابق مزکورہ سکیل وسٹیج کی بیسک پے 31430 ھے ۔ یعنی اگر 2017 میں  پے سکیل سسٹم ریوائز نہ ھوتا تو اب مزکورہ سکیل وسٹیج کی current بیسک پے 31430 ھوتی۔ 

جبکہ 2015 کے سکیل کے مطابق 25465 ھوتی ۔ اور 2011  کے سکیل کے مطابق 19700 ھوتی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سکیل ریوائز ھونے سے بیسک تنخواہ میں کتنا زیادہ فرق پڑتا ھے  ۔ پے سٹیج سے مراد یہ ھیکہ آپ نے سروس کے دوران کتنے increament  earn کئے ہیں ۔ pay stage آپکی سیلری سلپ میں لکھی ھوتی ھے ۔ اسی طرح آپ دیکھ سکتے ھیں 2015 کے پے سکیل کے مطابق گریڈ 15 کا سالانہ اضافہ ۔905 ۔تھا جبکہ 2016 کے مطابق سالانہ اضافہ بڑھاکر ۔1120 کردیا گیا ۔اور2017 کے مطابق یہ ااضافہ 1330کردیا گیا۔   2017 کے پے سکیل کے مطابق آپ بھی اپنی موجودہ تخواہ چیک کرسکتے ہیں ۔ basic pay scale 2017 آپ گوگل سے سرچ کر سکتے ہیں ۔ 

اس بحث کا لب لباب یہ ھیکہ سیلری میں حالیہ اعلان کردہ 25 فیصد اضافہ current basic pay یا running basic pay ھی پر ھوگا ۔ جو پے سکیل 2017 کے مطابق ھے ۔  نہ کہ minimum pay پر۔ ھاں اگر گورنمنٹ اب ایسا کچھ کرتی ھے ۔ تو یہ ان لوگوں کی وجہ سے ھوگا جو کہ اپنی کم علمی کی بنا پر غلط معلومات اور غلط اضافہ کے چارٹ بناکر حکومت کو خود نئی راہ دکھا رھے ہیں  ۔ ان لوگوں کی پوسٹیں delete اور report کریں ۔ اور اس حوالے سے مستند معلومات ھی شیئر کریں

Comments

Popular posts from this blog

A Short Story: The Hare and The Tortoise Moral | Stories for Kids

What Are the Types of Eductaion | Formal, Informal and Non formal Detail

What is Early Childhood Education | Dr. Brenda Fitzgerald at TEDx Atlanta